علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث کر اچی میں انتقال کرگئے

0

معروف خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث کر اچی میں انتقال کرگئے۔ قریبی رفقاء کے مطابق انہیں رات گئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

علامہ اختر ضمیر نقوی کے قریبی رفقاء کے مطابق انہیں رات گئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔

علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے،خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت شہدائے کربلا کی زندگی پر درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: