موٹروے زیادتی کیس میں ڈرامائی موڑ

0

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوا،،ملزم وقار الحسن کا صحت جرم سے انکار، ملزم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میرا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے گزشتہ روز تصویر جاری کی تھی۔

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں ملزم خود تھانے پیش ہو گیا۔ لاہور کے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاون میں ملزم وقار الحسن نے بیان دیا ہے کہ اس کا موٹروے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے نام پر جاری سم میرا سالہ استعمال کرتا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں۔ پولیس نے وقارالحسن کے رشتہ دار پر بھی واردات میں ملوث ہونےکا شبہ ظاہر کیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق عباس مبینہ طور پر موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ہے جس کو جلد پیش کرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم وقارالحسن اور عابد علی کی تصاویر سرکاری طور پر جاری کی گئی تھیں،دونوں کے فون کا جیو فینسنگ کے ذریعے ڈیٹا لیا گیا تھا۔ صرف خون کے نمونوں پر اکتفا نہیں کر رہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس کیس پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، کل میڈیا پر خبریں چلنے سے ملزمان الرٹ ہو گئے، بہت ساری چیزیں جانتا ہوں جو ابھی میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جا سکتیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہا ہےہر ملزم صحت جرم سے انکار ہی کرتا ہے،عابد کے موبائل ٹریس کرنے کی بنیاد پر وقارالحسن کا نام آیا، تفتیش ہوگی وقار الحسن ملزم نہیں ہوگا تو بری ہوجائے گا، ملزم سے مکمل بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: