گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی کے اسا تذہ اور طلباء کے کورونا ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا

0

فیصل آباد گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی کے اسا تذہ اور طلباء کے کورونا ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جی سی یونیو رسٹی میں طلباء کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہے اور طلباء کے رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ ہے، جس پر محکمہ صحت کی طرف سے جی سی یونیورسٹی میں موجود ڈسپنسری کے ڈاکٹرز اور عملہ کو تربیت دے دی گئی ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جی سی یونیورسٹی کے تمام پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچرار اور دیگر تمام ملازمین کے مرحلہ وار اور روزانہ 100 طلباء کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل حاصل کر کے محکمہ صحت کو بھجوا ئیں، محکمہ صحت مذکورہ سیمپل کو اپنی نگرانی میں ٹیسٹ کروائے گا جس کے لیے آج سے جی سی یونیورسٹی کے اساتذہ، عملہ اور طلباء کے کورونا ٹیسٹوں کے سیمپل حاصل کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: