ٹھگوں کے ٹولے نے ایک بار پھر عوام کو بےوقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

0

لاہور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھگوں کے ٹولے نے ایک بار پھر عوام کو بےوقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن امر ہے۔ جو انسان خود کوئی اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اربوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی۔ اب دیکھیں مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ بارہا کہہ چکا ہوں، بیگم صفدر اعوان کے فیصلوں نے ہمیشہ ن لیگ کو ہی نقصان پہنچایا ہے۔ اب (ن )اور( ش) لیگ کی غیر موجودگی میں م لیگ اپنی پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں بالکل آزاد ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حیرت ہے اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس اقتدار سے باہر بیٹھ کر ہو رہا ہے۔ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے عوام کےلئے کچھ کیا ہوتا تو آج آزادی مارچ اور پی ڈی ایم کی ڈرامے بازی نہ کرنی پڑتی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔ رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: