قبضہ مافیاکی سرپرستی کے الزام میں ایس ایچ اوسکھن گرفتار

0

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں لینڈ گریبرز کی سرپرستی کے الزام میں ایس ایچ او سکھن کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا، عدیل شاہ کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا۔پولیس کے مطابق سکھن پولیس اسٹیشن میں ایک مدعی نے جائیداد پر قبضے سے متعلق شکایت درج کرائی۔ ان کا موقف ہے کہ امام بخش ڈومکی نے میری جائیداد پر قبضہ کرلیا اور غیر قانونی تعمیرات کرائیں، اسٹے ملنے کے باوجود وہ تعمیرات کرواتا رہا، مددگار ون فائیو کو 22 بار غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دی۔مدعی نے بتایاکہ درخواست کے باوجود ایس ایچ او سکھن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اعلی پولیس افسران نے لینڈ گریبرز کی سرپرستی کے الزام میں ایس ایچ او سکھن عدیل کو معطل کرکے ان کے عہدے میں تنزلی کردی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سکھن کو قبضہ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: