انسان کالج اور یونیورسٹی سے زیادہ دنیا سے سیکھتا ہے ‘جاوید شیخ

0

لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ انسان کالج اور یونیورسٹی سے اتنا کچھ نہیں سیکھتا جتنا اسے دنیا سکھا دیتی ہے ،کتابوں سے تعلیم تو مل سکتی ہے لیکن آپ کو زندگی گزارنے کیلئے عملی تجربات سے سیکھنا پڑتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے لیکن زندگی گزارنے کے لئے معاشرے سے سیکھنا پڑتا ہے اور ٹھوکریں کھا کر پتہ چلتا ہے کہ اصل زندگی ہے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آکربہت کچھ سیکھا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ انسان میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے اوروہی انسان کامیابی حاصل کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کوضرور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہیے اور گھر والوں کو اپنی بچیوں اورخواتین کو آگے بڑھنے میں سپورٹ دینی چاہیے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: