پاکستان جرائم

ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ کا قتل کیس ، سپریم کورٹ کا دوسرے مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ام رباب چانڈیو کے اہلِ خانہ کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران دوسرے مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کوچیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا سندھ پولیس 2 مفروروں کو بھی گرفتار نہیں کر سکتی؟امِ رباب چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، جاگیردار وڈیروں کے خلاف ملزمان کی سہولت کاری پر کارروائی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ عدالت جاتی ہوں تو وڈیرے میرا راستہ روکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے دونوں ایم پی ایز ملزم ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ام رباب چانڈیو نے کہا کہ سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو کو کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کے دوسرے مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: