شوبزانٹرٹینمنٹ

نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں

نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میںاداکارہ مایا علی رو رہی ہیں۔مایا علی ڈراما سیریل ‘پہلی سی محبت’ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ڈراما سیریل ‘پہلی سی محبت’ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: