کھیل

بابر اعظم انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈز استعمال کریں گے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈز استعمال کریں گے۔بابر اعظم نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں گرے نکولس کو اپنی مثال آپ قرار دیدیا۔بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈ استعمال کریں گے۔گرے نکولس کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹی کے کپتان نے گرے نکولس جوائن کرلی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، کیوی کپتان کین ولیم سن اور قومی کرکٹر شاداب خان بھی گرے نکولس کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: