پاکستان

نجی یونیورسٹی میں ایک لڑکے کی خاطر دو طالبات آپس میں لڑپڑیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میںاپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے کی خاطر دو طالبات آپس میں لڑپڑیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں دو طالبات ایک لڑکے کی خاطر آپس میں لڑپڑیں جن کی گالم گلوچ، نازیبا الفاظ اور تھپڑ مارتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس اور کالے رنگ کی جیکٹ پہنے ایک لڑکی کھڑی ہے جو اپنی دوست لڑکی کو نامناسب الفاظ کہہ رہی ہے۔معمولی لڑائی کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اردگرد موجود طلبا بھی جمع ہوگئے اور تماشہ دیکھنے لگے،واقعہ ایک نجی یونیورسٹی کے کیمپس میں ہیش آیا، جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ”تم کو شرم نہیں آتی”اور اسی ثنا ء میں منہ پر تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد دوسری لڑکی کھڑی ہوئی اور اس کو دھکے دینے شروع کردئیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: