امریکی دواساز کمپنی ویکسین کی منظوری کیلئے ایف ڈی اے کو درخواست دیگی

0

امریکی دواساز کمپنی فائزرنے کہاہے کہ وہ اپنی کورونا ویکسین کی منظوری کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)کو درخواست دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دواساز کمپنی فائزر کا کہنا تھاکہ کمپنی ہنگامی حالت میں دی جانے والی ویکسین کی عارضی یا مشروط اجازت چاہتی ہے جس کے لیے ایف ڈی اے کو درخواست دی جائے گی۔ایف ڈی اے کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کہاکہ فائزر اورموڈرنا کی تیار کردہ ویکسین انتہائی موثر ہیں اور جس تیزی سے ویکسین تیار کی گئی ہے ان میں ویکسین کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج میں ویکسین کو کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مثر تسلیم کیا گیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے پچھلے ہفتے اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد موثر ہونے کا دعوی بھی سامنے آچکا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: