سائنس ٹیکنالوجی

ہردلعزیز شخصیت،حاجی عبد الرزاق سپردِ خاک

حاجی عبد الرزاق

سابق اسٹیج منیجر الحمراء حاجی عبدالرزاق کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں قریبی رشتے داروں کے علاؤہ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔جن میں اداکار سہیل احمد،خالد معین بٹ،قیصر جاوید،پرویز رضا،ذوالفقار زلفی،شہزاد ،عمران احمد،سخی سرور بٹ،صابر گاگا اور دیگر شامل تھے۔
ترجمان لاہور آرٹس کونسل نے سابق سٹیج منیجر الحمراء حاجی عبد الرزاق کے انتقال پر گہر ے دکھ اورافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالرزاق ایک فرض شناس آفیسر اور فن سے محبت کرنے والے انسان تھے،انھوں نے عمر بھر آرٹ اور آرٹسٹوں کی خدمت کی جن کو یاد کرنے کے لئے الحمراء ان کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کرئے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے بھی حاجی عبد الرزاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر طاہر بخاری نے کہا کہ حاجی عبد الرزاق ایک بے لوث انسان تھے ساری زندگی فن و ثقافت کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: