شوبزانٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کو ایسی نظر لگی جس سے یہ دوبارہ سنبھل نہیں سکی’نغمہ بیگم

نغمہ بیگم

سینئر اداکارہ نغمہ بیگم نے کہا ہے کہ میں اس وقت بر صغیر کی واحد اداکارہ ہوں جس نے ہیروئن سے بڑھاپے تک کے کردار نبھائے ہیں،میں نے تمام ہیروز کے ساتھ کیا ہے اور سب نے بڑا احترام کیا ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اداکاروں کے پاس اتنی فلمیں ہوتی تھیں کہ ان کے پاس سر کھجانے کا وقت بھی نہیں ہوتا لیکن اس کے بعدہماری فلم انڈسٹری کو نظرلگی کہ یہ سنبھل نہ سکی ۔ نغمہ بیگم میں نے اپنے کیرئیر کے عروج میں شادی کی اور اس کے بعد بھی کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے اوراس سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی آئے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: