شوبزانٹرٹینمنٹ

مکمل ہونیوالی فلموں کی رواں سال فروری اور مارچ میں نمائش کیلئے پیش کرنیکی منصوبہ بندی

پاکستانی فلمسازوں اور ہدایتکاروں نے اپنی مکمل ہونے والی فلموں کو رواں سال فروری اورمارچ میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ، آنے والے دنوںمیں سینمائوں کے حصول کے لئے تگ و دو شروع کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق فلم لیجنڈ آف مولا جٹ ،دہلی گیٹ، رنگ عشقے دا،لندن نہیںجائوں گی ،قائد اعظم زندہ باد،دل فروش ،چھتیس گڑھ ، کنڈی نہ کھڑکا سمیت دیگرفلموں کی کورونا وباء کی وجہ سے نمائش التواء کا شکار ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء میں کمی آنے کے بعد فلمسازوں اورہدایتکاروں نے فلموںکی نمائش کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیں فروری کے آخری یا مارچ میں نمائش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میںسینمائوں کے چنائوکے بارے میں بھی مشاورت کی جارہی ہے اورحتمی فیصلے کے بعدبکنگ کرائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: