شوبزانٹرٹینمنٹ

فلمیں بنیں گی تومیوزک انڈسٹری بھی ترقی اور عروج حاصل کریگی’راگنی

Bolti News

نامور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ اس وقت فلم انڈسٹری سے جڑاہرشعبہ مشکلات کا شکارہے ،فلمیںبنیں گی تومیوزک انڈسٹری بھی ترقی اور عروج حاصل کرے گی ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے بیرون ممالک شیڈول شوزبھی منسوخ ہو گئے جس کی وجہ سے گلوکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کورونا وباء تھمنے کے بعد موسیقی کے ایونٹس منعقد کرائے جائیں تاکہ گھٹن کے ماحول میں رہنے والے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیںاور اس سے میوزک انڈسٹری کو بھی کچھ سہارا ملے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: