شوبزانٹرٹینمنٹ

مسٹر بین خود ‘بین’ سے تنگ، کردار ختم کرنے کی خواہش کردی

مشہورِ زمانہ برطانوی اداکار روان اٹکنسن بالمعروف مسٹر بین نے 30 سال بعد انکشاف کیا ہے کہ خود اْنہیں ‘مسٹر بین’ کا کردار ادا کرنے سے پریشانی اور دباؤ کا سامنا رہا۔ روان کو دنیا بھر میں سیریز مسٹر بین کے مرکزی کردار ‘بین’ سے لوگ پہچانتے ہیں، لیکن خود اداکار اس کردار کو نبھانے میں دباؤ اور اکتاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ برطانوی اسٹار نے مسٹر بین کا کردار اس وقت بنایا جب وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہے تھے۔ روان اٹکنسن نے اس کردار کو سال 1990 میں ہی ٹی وی پر متعارف کروایا جو سال 1995 تک چلتا رہا۔ ٹی وی سیریز مسٹر بین کو دنیا بھر 245 خطوں میں فروخت کیا گیا جس کے مذاح کو خوب پسند کیا گیا۔ تاہم اب اس سیریز کے آغاز کے 30 سال بعد روان اٹکنسن نے کہا ہے کہ انھیں اس کردار کو نبھانے میں مزہ نہیں آیا۔ اٹکنسن نے کہا کہ وہ اب مسٹر بین کی اینیمیٹڈ فلم بنارہے ہیں، ان کے لیے فلم میں پرفارمنس سے زیادہ صرف آواز کی پرفارمنس دینا زیادہ آسان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں نے اس کردار کو نبھانے میں زیادہ مزہ نہیں آیا، اسے نبھانے کی ذمہ داری زیادہ خوشگوار نہ تھی، مجھے اس کردار کو دباؤ والا اور تھکا ہوا پایا۔’ انہوں نے کہاکہ میں اب اس کردار کے خاتمے کا منتظر ہوں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: