شوبزانٹرٹینمنٹ

میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا، عفت عمر

Bolti News

گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو ہمیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، سیشن کورٹ میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پیش ہوئیں۔عفت عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر جوٹیسٹ ہورہے ہیں ، ایسے پاکستان میں ہونا چاہیں،انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیسوں سے متعلق فیصلہ سنایا۔عفت عمر نے کہا کہ میں 18 جنوری کو ضلع کچہری میں پیش ہوں گی، میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: