شوبزانٹرٹینمنٹ

‘گریمی ایوارڈ’ کوروناوائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

Bolti News

کورونا وا ئرس نے گریمی ایوارڈزکی رونق بھی چھین لی اور دنیا بھرکا مرکز نگاہ عالمی ایوارڈ میلا لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔لاس اینجلس میں63 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2021 کا رنگا رنگ ایوارڈ میلا 31 جنوری کے بجائے اب 14 مارچ کو سجے گا۔منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کے ماہرین، میزبان اور فنکاروں سے بات چیت کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث گریمی ایوارڈ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک میوزک کمیونٹی اور ان سیکڑوں لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں جو شو کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: