شوبزانٹرٹینمنٹ

شہنازگِل نے ڈائیلاگ وائرل کرنے پر مداحوں کاشکریہ ادا کردیا

Bolti News

بھارتی اداکارہ و ماڈل شہناز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اْن کا ڈائیلاگ مشہور کرنے پر مداحوں کا اشکریہ ادا کیا گیا ہے۔’بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت پانے والی شہناز کور گِل انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی ویڈیوز اور تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔شہناز گِل نے گزشتہ دن انسٹا گرام پر ایک آئی جی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں و فالوورز سے مختلف موضوعات پر بات کی اور انْ کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کے لقب سے مشہور شہناز کور گِل نے اس دوران اپنے بے حد مشہور ہونے والے ڈائیلاگ سے متعلق بھی بات کی۔شہناز گِل نے بگ باس شو میں بولے گئے ڈائیلاگ کے مشہور ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘میرا ڈائیلاگ کیا کروں میں مر جاؤں، بہت اچھا ڈائیلاگ تھا، تم لوگوں نے اس ڈائیلاگ کو اتنا وائرل کر دیا، اْنہیں بہت اچھا لگا۔’
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: