شوبزانٹرٹینمنٹ

فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہوگیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل، فیشن ڈیزائنر و کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فریحہ الطاف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’24 گھنٹے بعد میرا واٹس ایپ واپس دوبارہ سے بحال ہو گیا ہے۔’فریحہ الطاف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہیکرز کی ان حرکتوں پر مجھے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔’فریحہ الطاف نے کہا کہ ‘اْنہوں نے اپنے دوستوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ہیکرز آپ سے کوئی معلومات لینا چاہے تو مہربانی کرکے اْسے کوئی معلومات فراہم نہ کریں’۔ماڈل نے کہا کہ ‘ہیکرز صرف اْن کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل دبئی میں اْن کی دوست کیساتھ بھی یہی ہوا تھا اور اب اْن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا’۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: