کورونا کی دو ویکسین کی اس سال منظوری دی جا سکتی ہے، یورپی یونین

0

یورپی یونین کی جانب سے رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کے انسداد کی دو ویکسین کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ای یو کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن نے بتایا کہ دوا ساز کمپنی فائزر، بیون ٹیک اور ماڈرننا کی جانب سے ٹیسٹ کی گئی کورونا ویکسین آئندہ ماہ دسمبر کے اختتام سے قبل منظور کی جا سکتی ہیں۔ برسلز میں یورپی یونین کے رہنماں کی ایک ویڈیو سمٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی رکاوٹ پیش نہ آنے کی صورت میں یورپی میڈیسن ایجنسی دسمبر میں مشروط مارکیٹنگ کی اجازت دے سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین اس ممکنہ ویکسین کے لیے فی ڈوز 15.5 یورو ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور فائزر بیون ٹیک کمپنی سے اس دوا کی 300 ملین خوراکیں خریدنے کے لیے 4.65 ارب یورو ادا کیے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: