برطانوی ملکہ الزبیتھ اور شوہر فلپ کی شادی کی 73ویں سالگرہ

0

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ منائی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے شاہی خاندان کے دیگر ارکان تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 94 سالہ ملکہ الزبیتھ اور 99 سالہ پرنس فلپ کی شادی دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے صرف دو برس بعد 20 نومبر سن 1947 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔شادی کی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل بکنگھم پیلیس کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان کارڈز کو دیکھ رہی ہیں جو ان کے پڑپوتے اور پڑپوتیوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلوٹ اور شہزادہ لوئیس نے انہیں بھیجے ۔یہ تصویر ونڈسر محل میں اتاری گئی، جو مغربی لندن میں ملکہ الزبیتھ کی رہائش گاہ ہے اور جہاں یہ شاہی جوڑا لاک ڈائو ن کے دوران قیام پذیر ہے۔ملکہ الزبیتھ اس موقع پر ہیرے اور جواہرات سے مزین وہی زیورات پہنی ہوئی تھیں، جو انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں اور اپنے ہنی مون کے پہلے حصے کے دوران جنوبی انگلینڈ کے بروڈلینڈز میں تصویریں بنواتے وقت پہنے ہوئے تھے۔ان دونوں کی پہلی ملاقات فلپ کی کزن یونان کی شہزادی میرینا کی الزبیتھ کے چچا ڈیوک آف کینٹ سے سن 1934 میں شادی کے دوران ہوئی تھی۔فلپ کو اپنی مستقبل کی اہلیہ میں پہلی مرتبہ اس وقت دلچسپی پیدا ہوئی، جب وہ 13برس کی تھیں اور اپنے والدین کے ساتھ ڈارٹماتھ میں برطانیہ کے رائل نیول کالج گئی تھیں۔ وہاں فلپ کیڈٹ کے طور پر زیر تربیت تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: