ویڈیو گیم شیڈو آف دی ٹومب ریڈر 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی

ویڈیو گیم شیڈو آف دی ٹومب ریڈر 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی

ایڈونچر کے دیوانوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ٹومب ریڈرکے ویڈیو گیم ’شیڈو آف دی ٹومب ریڈر‘ 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی۔ا س فلم میں بہادر فائٹر جدید ہتھیاروں سے نہ صرف نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کررہے ہیں بلکہ کئی نئے ٹاسک بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والوں کو اگلے لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔دشمنوں سے نمٹتی خاتون جانبازکے گرد گھومتی یہ ایکشن ویڈیو گیم رواں سال 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی جو ایکس باکس ون،پلے اسٹیشن فور اور مائیکرو سوفٹ ونڈوز کے لیے موزوں ہے۔

You might also like

Comments are closed.