ایمازون کمپنی کے مالیاتی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز

ایمازون کمپنی کے مالیاتی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز

ایمازون امریکا اور دنیا کی دوسری بڑی نجی کمپنی کے طور پر سامنے آ گئی
آن لائن بزنس کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کے مالیاتی اثاثے ایک ٹریلین ڈالر (ایک ہزار ارب ڈالر) سے بڑھ گئے جس کے بعد ایمازون امریکا اور دنیا کی دوسری بڑی نجی کمپنی کے طور پر سامنے آ گئی۔ ایمازون کے شیئر کی قیمت 2 ہزار 50.50 ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئی جس سے اس کی مجموعی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ یاد رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل ہی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی مالیت بھی ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ایمازون نے دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کے رجحان کو انقلابی شکل دی تھی اور اس وقت یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ریٹیلر سٹور ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.