لیلی مجنوں کو مل گیا پروانہ

لیلی مجنوں کو مل گیا پروانہ

بالی وڈ کی نئی رومانوی فلم ’’ لیلی مجنوں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ، جمعہ سات ستمبر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ڈسٹری بیوشن کلب کی نئی پیشکش وادی کشمیر کی حسین وادیوں میں فلمائی گئی فلم عشق و محبت کے آفاقی جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔بھارت کے شہرہ آفاق ڈائریکٹر امتیاز علی کی پروڈکشن میں بنی نئی رومانو ی کامیڈی فلم ’’ لیلی مجنوں ‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے بعد پنجاب اور سندھ کے بورڈز نے بھی سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد لیلی مجنوں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ آج پاکستانی سنیماؤں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔بالا جی ٹیلی فلمز کے اشتراک سے بنی فلم معروف ڈائریکٹر امتیاز علی کے چھوٹے بھائی ساجد علی کی زیر ہدایت بنی فلم میں نئی فنکارجوڑی اویناش تیواڑی اور ترپتی دمری نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ فلم کی کہانی وادی کشمیر میں رہنے والے دو نوجوانوں کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہے جن کی طنز و مزاح سے بھرپور سے شروع ہونے والی دوستی عشق کے آفاقی رشتے میں تبدیل ہوجاتی ہے اور دونوں بالاخر لیلی مجنوں بن جاتے ہیں ۔ ڈائریکٹر میں فلم میں کہانی کے مطابق کشمیر کے قدرتی حسن اور حسین وادیوں کی بہترین انداز میں عکاسی کی ہے جو دیکھنے والوں کو بلا اختیار تعریف پر مجبور کردیتی ہے ۔ فلم میں شامل عاطف اسلم کے دو گیت پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں جس کے باعث ٹریڈ حلقے فلم کو ریکارڈ اووپننگ ملنے کی پشین گوئی کرچکے ہیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.