پرویزمشرف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پرویزمشرف نے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سابق صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا سابق صدر پرویز مشرف نے اکبربگٹی کیس میں جمع کرائے گئے 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے،درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور سپریم کورٹ نے بیس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی تاہم پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس میں باعزت بری ہوچکے ہیں لہذٰا زرضمانت کی رقم واپس کی جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست سماعت کے لئے مقررکر دی ہے اور بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.