سلمان خان کے خلاف ایک اور مقدمہ

دبنگ خان کوبڑاجھٹکا،فلم’لَوراتری‘ کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

فلم کا ٹائٹل’لَوراتری‘رکھ کر مذہبی تہوار’نوراتری‘کامذاق اڑایا گیا،درخواستگزار دبنگ خان کوبڑاجھٹکا،فلم’لَوراتری‘کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ،فلم کا ٹائٹل’لَوراتری‘رکھ کر مذہبی تہوار’نوراتری‘کا مذاق اڑانے کا الزام عائد بھارت کی ریاست بہار کی ایک عدالت میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کا ٹائٹل ’لَوراتری‘ رکھ کر مذہبی تہوار ’نوراتری‘ کا مذاق اڑایا گیا ہے، جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں فحاشی کو فروغ دیا گیا ہے جبکہ فلم کی ریلیز کے لئے 5اکتوبرکی تاریخ رکھی گئی جو کہ نوراتری تہوار کے قریب ہے۔درخواست میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اُن کے بہنوئی آیوش شرما، فلم کی ہیروئن ورینہ حسین، ڈائریکٹر ابھی راج میناول، رام کپوراور رونیت رائے کو فریق بنایا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.