آگ لگی یا لگائی گئی،عمارت سے چھلانگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا

آگ لگی یا لگائی گئی،عمارت سے چھلانگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا

لاہور،ایم ایم اے عالم روڈ پر پلازےمیں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ بالائی منزلوں تک پھیلی تولوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نیچے اترنے کی کوشش کی،جان بچانے کی کوشش میں عمارت سے چھلانگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا،آگ لگی یا لگائی گئی۔۔؟تحقیقات کریں گے،فیاض الحسن چوہان کا اعلان اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ 5 بجے لگی،جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک شخص پلازہ سےنکلنےکی کوشش میں دوسری منزل سے نیچےآگرا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،تاہم ڈی جی ریسکیو کے مطابق پلازے میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا اس عمارت میں دکانیں، شو روم، دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں، عمارت کی آٹھویں منزل پر فائر ایگزٹ موجود تھا جہاں سے متعدد افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے، دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحقیقات کریں گے کہ آگ خود لگی یا لگائی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.