ڈیم فنڈ کے لیے 1992 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند نیلام کرنے کا اعلان

ڈیم فنڈ کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کام کر گئی

ڈیم فنڈ کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کام کر گئی، پاکستان کے مایہ ناز سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ کے لیے 1992 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں گے، اس مقصد کیلئے انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی وہ گیند نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جو فائنل میچ میں استعمال ہوئی تھی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ گیند کے ایک جانب وزیراعظم عمران خان کے دستخط ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے دستخط ہیں، گیند کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.