شاہد آفریدی نے نسوار کھانے والے واقعے کا جواب دے دیا

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی

6ستمبر کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہداء و دفاع کی مرکزی تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کیمرے کی آنکھ نے مبینہ طور پر نسوار ڈالتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد سے وہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر طرح طرح کے لطیفے بنائے گئے تھے۔ لیکن اب خود بوم بوم آفریدی نے اس معاملے کی وضاحت دے دی ہے۔ شاہد آفریدی سے تقریب میں شرکت کے بعد صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف کی خوشبو کے لیے استعمال کرتا ہوں۔

You might also like

Comments are closed.