ڈاکٹرعارف علوی نےملک کے13ویں صدر کی حیثیت سےحلف اٹھالیا

نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ ڈاکٹرعارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والے انتخاب کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، اراکین پارلیمان، غیرملکی سفرا اور سینئر حکام حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین بھی نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صدر کی حلف برداری تقریب کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اپوزیشن لیڈرز شہبازشریف اورراجہ ظفر الحق دعوت نامہ ملنے کے باوجود ایوان صدر کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ وزیراعظم کی کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کےتحت مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.