اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کےسفارتی پاسپورٹ منسوخ

سابق وزیرخزانہ اب برطانیہ سےکسی اورملک کاسفرنہیں کرسکیں گے،قانونی ماہرین

وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے،دونوں کےپاس سفارتی پاسپورٹ تھےجوسابق وزیرخزانہ کےعہدہ چھوڑنےکےبعد30دن کےاندرواپس کرناتھے وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیئے ۔برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھے جو دفترخارجہ نےقانون کےمطابق عمل کرتے ہوئے منسوخ کردیئے ۔ قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن کےاندراپنااور اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹ جاری کیے جاتے۔قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائے گی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحق ڈارکی ملک واپسی کیلئے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کررکھاہے اورانٹرپول نے اس حوالے سے پاکستان کی درخواست پرابھی فیصلہ کرناہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.