گلیشئرزپگھلنے میں تیزی،ساحلی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

الاسکا، ناروے اورگرین لینڈ میں ہائی الرٹ جاری

گلیشئرزپگھلنے میں تیزی آگئی جس نے ساحلی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی جبکہ الاسکا، ناروے اور گرین لینڈ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے دنیا بھر میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے جس نے متعدد ساحلی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔اس صورتحال میں الاسکا، ناروے اورگرین لینڈ کے ساحلی علاقوں کو پہلے سے زیادہ ’سنگین سونامی‘کا خدشہ پیداہوگیا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل 2015ء کے دوران الاسکا میں سونامی کی 193میٹر بلند لہریں اٹھی تھیں جن سے 12میل کا رقبہ متاثر ہوا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.