بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعدویڈیوزبنانے کانوٹس

بچوں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والوں کوقرارواقعی سزادی جائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہورڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاداکبرنے تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعدویڈیوزبنانے کانوٹس لے لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم کوٹ لکھپت کے علاقہ میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث گروہ کوگرفتارکرنے کے اقدامات کریں۔معصوم بچوں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والے ملزموں کوقرارواقعی سزادی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشن کے احکامات کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پولیس نے کوٹ لکھپت میں ملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے معلومات حاصل کرناشروع کردی جلد ملزمان کو گرفتار کرکے حقائق واضح کردیئے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.