بھارتی وزیر کو سونالی بیندرے کی موت کی جھوٹی خبر دینا مہنگا پڑگیا

بھارتی وزیر کو سونالی بیندرے کی موت کی جھوٹی خبر دینا مہنگا پڑگیا

بھارتی وزیر رام کدم کو نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی موت کی جھوٹی خبر دینا مہنگا پڑگیا۔سونالی بیندرے کینسر کے مرض کے باعث امریکامیں زیر علاج ہیں۔بھارتی لوک سبھا کے ممبر اور بھارتی جنتا پارٹی کے رکن رام کدم نے چند روز قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندی اور مراٹھی سینما پر حکومت کرنے والی بھارت کی نامور اداکارہ سونالی بیندرے اب ہم میں نہیں رہیں۔‘‘بھارتی وزیر نے یہ ٹوئٹ بغیر کسی تحقیق کے کی تھی ان کی ٹوئٹ نے پورے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.