لالی وڈ انڈسٹری کو ضرورت درست سمت آگے بڑھنے کی ہے‘حمائمہ ملک

کردار جیسا بھی ہو‘اگر اس میں جان ہوگی تومیں اسے ضرور سائن کروں گی‘انٹرویو

پاکستانی اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی میں بھی غیرملکی تکنیکاروں نے اہم کردارادا کیے ، بلکہ آج بھی کررہے ہیں‘یہ بات توسب مانتے ہیں کہ ہالی ووڈ سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے اوراس سے وابستہ تکنیکار اپنی مثال آپ ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ و ماڈل جمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن فی الوقت ضرورت ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنے کی ہے۔ ایک بار ہم درست سمت پرچل پڑے توپھرپیچھے مڑکر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔حمائمہ ملک نے کہا کہ منفرد اسکرپٹ اور کردار کرنے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے۔ میں اپنے فنی سفرکے دوران کام کرتے ہوئے اس بات کوثابت کرچکی ہوں کہ میں کمرشل اورآرٹ فلموں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پھر کردار جیسا بھی ہو، اگر اس میں جان ہوگی تومیں اسے ضرور سائن کروں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.