سلمان خان اداکارہ پریانکا چوپڑا پر پھٹ پڑے

پریانکا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کیلئے میری بہن کو ہزار بار فون کیا‘انٹرویو

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کے لئے میری چھوٹی بہن ارپتا خان کو ایک ہزار مرتبہ فون کیا۔گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ میں کام سے انکار کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ سے چند دن قبل ہی کاسٹ سے علیحدہ ہوگئیں تھیں۔سلمان خان بھی پریانکا کی جانب سے اچانک فلم چھوڑنے پر ناراضی ظاہر کی تھی اور اپنے کئی انٹرویوز میں انہوں نے دبے الفاظ میں غصے کا اظہاربھی کیا تھا۔سلو میاں نے اب اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا کے فلم چھوڑنے پر کھل کر بات کی اور سارے رازوں سے پردہ کشائی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پریانکا نے بتایا کہ وہ شادی کررہی ہیں جس کے باعث فلم چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ شادی کے لیے فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے‘ شادی کرلو اور جتنے دن کام نہیں کروگی ہم کسی نہ کسی طرح معاملات کو دیکھ لیں گے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کو خیرباد کہنے کے بعد امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کی ہے اور جلد ہی ان کی شادی متوقع ہے۔

You might also like

Comments are closed.