پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز کپتان اور اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی آئی اے پرواز میں کپتان اور فلائٹ اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑا، رُل مسافر گئے

کپتان نے فلائٹ اسٹیورڈ کو طیارے میں سوار کرنے سے انکار کردیا اور الزام لگایا کہ اسٹیورڈ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث رہا ہے،اس لیے اسے ساتھ لے کر نہیں جاؤں گا۔کپتان کے فیصلے کے خلاف دیگر عملے نے احتجاج کیا اور پرواز پر جانے سے انکار کیا جس کے باعث پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کو لاہور سے لندن روانہ ہونا تھا لیکن جہاز کے کپتان اور فلائٹ اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑ ہوگیا۔ جہاز کے کپتان اور عملے کے جھگڑے میں مسافر بھی رل گئے اور پرواز کی تاخیر پر مسافروں نے طیارے میں شدید احتجاج کیا جس پر پی آئی اے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

https://youtu.be/eC3IU8f1XvY

You might also like

Comments are closed.