شرجیل میمن سمیت 6 ملزمان کیخلاف پولیس چالان تیار

چالان میں جیل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اورپولیس اہلکار کا نام بھی شامل

کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے لیے سب جیل قرار دیئے گئے کمرے سے شراب برآمدگی کے مقدمہ کا چالان پولیس نے شرجیل میمن سمیت چھ ملزمان کے خلاف تیار کرکےسرکاری وکیل کے پاس جمع کرادیا۔

بوٹ بیسن تھانے کے مقدمہ نمبر 18/398 میں چالان دفعہ 34 /201ت پ میں شرجیل میمن، ان کے تین ملازمین شکر دین، محمد جام اور محمد مشتاق اور دو دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان سے ملی بھگت کے الزام میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کورٹ پولیس اہلکار کے نام بھی چالان میں شامل کئے گئے ہیں۔ شرجیل میمن کی قید کے لیے سب جیل قرار دیئے گئے کمرہ میں چیف جسٹس نے یکم ستمبر کو چھاپا مارا تھا اور چھاپے کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.