ڈیم کی مخالفت پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی

اختلاف رائے رکھنے والوں سے جینے کا حق نہیں چھینا جاسکتا،سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک ہے، اختلاف رائے رکھنے والوں سے جینے کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک قرار دے دیا۔ وزیر بلدیات نے تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی جماعت نہیں ہے بلکہ بنائی گئی ہے۔ خرم شیر زمان بتائیں صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کیا ان کی مرضی سے سیکیورٹی ملی ہے؟ سعید غنی نے مزید کہا کہ ان کو اپنے اختیارات کا علم ہے اور وقت آنے پر استعمال کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.