قومی ٹیم آج اپنا پہلامیچ ہانگ کانگ کےخلاف کھیلے گی

قومی ٹیم آج اپنا پہلامیچ ہانگ کانگ کےخلاف کھیلے گی

ایشیاکپ میں قومی ٹیم اپنی مہم جوئی کا آغاز آج ہانگ کانگ کےخلاف میچ سے کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے4 بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ دو ہزار اٹھارہ کے دوسرے معرکے پاکستان اور ہانگ کانگ دبئی میں مدمقابل ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ جس کیلئے قومی ٹیم نے کمرکس لی۔ آج شاہینوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں ہمارا سب سے بڑا امتحان بھارت کے ساتھ ہوگا اور پوری قوم کی نظریں بھی اس میچ پرہیں لیکن ہم ہانگ کانگ جیسی ٹیم کو بھی آسان نہیں لیں ۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اب تک دو میچز کھیلے گئےہیں اور دونوں میچوں میں ہی گرین شرٹس نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی تھی

You might also like

Comments are closed.