منرل واٹر کیس میں بڑے بڑے وکلا کے آنے پر چیف جسٹس برہم

تم ہمیشہ بڑےلوگوں کےکیس لڑتےہو، چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو جھاڑ پلادی

چیف جسٹس آف پاکستان نے منرل واٹرکیس میں پیش ہونےپر سلمان اکرم راجا کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ تم ہمیشہ بڑے لوگوں کے کیس لڑتےہو، بہت پیسہ بنالیا، اب پےبیک کاوقت ہے، ملک کو کچھ لوٹائیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹرکیس کی سماعت کے دوران اعتزازاحسن اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بڑے بڑے وکلا اس طرح کے کیسز میں پیش ہوجاتےہیں۔ چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو مخاطب کر کے کہا تم کبھی کسی غریب بندے کا کیس نہ لڑنا، تم نے ہمیشہ بڑے لوگوں اور کمپنیوں کے کیس لڑے۔ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ غریبوں کے لئے کچھ کیجیے، آپ کو تو ایسے کیسز میں عدالت کی مدد کرنی چاہئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کئی بار بڑے وکلا سے کہہ چکا ہوں کہ اب پے بیک کا وقت ہے، بہت پیسہ بنالیا اب ملک کو کچھ لوٹائیے، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے کچھ چھوڑ کر جانا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا بدقسمتی سے قائداعظم محمد علی جہاں غریب کو چھوڑ کرگئے تھے آج بھی وہ وہیں ہیں انہیں وہاں سے نکالنے والا کوئی نہیں آیا۔

You might also like

Comments are closed.