دنیا کا مہنگاترین جہاز قطری حکومت پر بوجھ بن گیا

دنیا کا مہنگاترین جہاز قطری حکومت پر بوجھ بن گیا

دنیا کا مہنگاترین جہاز قطری حکومت پر بوجھ بن گیا جبکہ اس "سفیدہاتھی” کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے مزید بھاری اخراجات سے بچنے کیلئے قطرنے پُرآسائش جہازترکی کو تحفے میں دے دیا
قطر پر ہمسایہ ممالک سے پابندیاں لگنے کے بعد اربوں ڈالر لاگت کا دوسرا طیارہ "سفید ہاتھی "ثابت ہورہا تھاجس کی نیلامی کے لیےقطر کے شاہی خاندان نے اشتہار بھی دیا تھالیکن مناسب خریدار نہ مل سکا جبکہ اس جہاز کی دیکھ بھال پر خطیر رقم خرچ آرہی تھی جس پر قطری شاہی خاندان نے مجبور ہوکر یہ پُرآسائش جہازترکی کو تحفے میں دے دیا ۔اس بزنس کلاس طیارے میں چھہتر مسافروں اور 18کیبن کرو کےلیے سیٹس موجود ہیں جبکہ دنیا کی ہر سہولت سے آراستہ اس کشادہ اور پرآسائش طیارے کی اندرونی سجاوٹ سونے اور نیلے رنگ کے امتزاج سے کی گئی ہے۔طیارے میں پرآسائش بیڈرومز،کاروباری سرگرمیوں کے لیے میٹنگ رومز اور آٹھ باتھ رومز بنائے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.