پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو اس بارے ثابت ہوئے زیرو

پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو اس بارے ثابت ہوئے زیرو، امام بھی ہوئے بری طرح ناکام،جمائی راجہ بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے
جن پہ تھا تکیہ،وہی پتے دغا دے گئے،پاک بھارت میچ میں زور کا جوڑ پڑا مگر پاکستانی کھلاڑی ہوئے بری طرح ناکام،چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان اس بار زیرو ثابت ہوئے اور پہلے ہی اوور میں واپس لوٹ گئے،امام الحق کا بلا بھی نہ چلا اور وہ بھی 2 رنز بنا کر چلتے بنے
بابر اعظم بھی تھوڑی دیر کے لیے ٹھہرے اور 47رنز بنا کر چلتے بنے
باری آئی جمائی راجہ شعیب ملک کی تو انہوں نے بھی خاص کارکردگی نہ دکھائی اور 43 رنز بنا کر سسرالیوں کو راضی کر دیا
سرفراز نے دیا ایک بار پھر دھوکہ،صرف بنائے 6 رنز اور پویلین لوٹ گئے
بس پھر کیا تھا لائن ہی لگ گئی،کھلاڑی آتے رہے اور وکٹیں گرتی رہیں،
بھارت نے ایک نہیں 2 نہیں 5 کیچ چھوڑے،اور کئی بار چانس دیا،مگر پشاہین پرواز بھرنے سے قاصر رہے
کھلاڑیوں کی بری کارکردگی نے کئی سوالات اٹھا دیئے،کیا پاکستانی کھلاڑی صرف فیشن بنانے کے ہی ماہر ہیں،نت نئے فیشن تو کیئے مگر پرفارمنس بہتر نہ ہوسکی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.