امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی،شہباز کا والدہ کو فون

نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا

مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے والدہ کو ٹیلی فون کرکے نوازشریف کی سزا معطلی کی خوشخبری سنائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کا فیصلہ آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے۔بیٹے کی رہائی کے فیصلے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔

You might also like

Comments are closed.