ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک بار پھر گرفتار

نجیب رزاق پر 628 ملین ڈالر کی کرپشن کا الزام،فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم رزاق پر ملکی خزانے سے تقریباً 628 ملین ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے جس کے تحت انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر طاقت کے ناجائز استعمال سميت رقوم کی ہيرا پھيری کے 7 مختلف مقدمات کا الزام ہے،اس سے قبل بھی نجیب رزاق کو رواں سال 3 جون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،بعدازاں رہائی مل گئی ۔موجودہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی نجیب رزاق کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرانے کا حکم جاری کیا۔ نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے علاوہ مختلف ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپے مار کر کئی قیمتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لیں، تاہم اب عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.