ہیلی کاپٹرز کے بعد بھینسیں بھی نیلام ہونگی

نیلامی 27ستمبر کو ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی برقرار،،، ہیلی کاپٹرزکے بعد بھینسیں بھی نیلام ہونگی،نیلامی 27ستمبر کو ہوگی ،وزیراعظم ہاؤس انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

وزیراعظم ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.