خواتین فٹ بالرزکومرد کھلاڑیوں کےبرابرمعاوضہ

نیوزی لینڈ مرداورخواتین کھلاڑیوں کومساوی معاوضہ دینےوالا دنیا کا پہلا ملک

یورپی ممالک میں خواتین کےحقوق پربہت زیادہ بات کی جاتی ہے،اسی کےمدنظرنیوزی لینڈفٹبال باڈی نےبڑاقدم اٹھاتےہوئےخواتین کھلاڑیوں کامعاوضہ مردوں کےبرابرکرنےکااعلان کیاہے،نیوزی لینڈیہ اقدام کرنےوالادنیاکاپہلاملک بن گیاہے
نیوزی لینڈ فٹ بال باڈی نے خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے مساوی معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی فٹ بال باڈی کےحکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین اور مرد فٹ بال ٹیموں کے درمیان فرق کوہرلحاظ سے ختم کر دیاگیاہے اوراب دونوں جنس کی ٹیموں کو برابری کی سطح پر تمام تر سہولیات اور معاوضے دیئے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی فٹبال باڈی کے چیف ایگزیکٹو اینڈی مارٹن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ملکی فٹبال کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس سے ہمیں ملک میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کےفٹ بال کھیلنےکو فروغ دینےمیں مدد ملے گی۔

You might also like

Comments are closed.