ایران صوبہ آہوازمیں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگرد حملہ بہت ہلاکتیں

حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی

ایرانی صوبہ آہوازمیں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگرد حملے میں 8 فوجی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے،، سیکیورٹی فورسز نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو مارڈالا
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے آہواز میں ہفتہ دفاع کےموقع پرفوجی پریڈ جاری تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی،فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے پریڈ میں پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فوجی موقع پرہی دم توڑگئےجبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔میڈیارپورٹس کےمطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ۔

You might also like

Comments are closed.