پاکستان اوربھارت کاایشیاکپ سپرفورمرحلے کا جیت کے ساتھ آغاز

پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدافغانستان کو3وکٹوں سے شکست دی

تجربہ کارآل راؤنڈرشعیب ملک کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے ایشیا کپ کےدوسرےمرحلےکےاہم میچ میں افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 3 وکٹوں سے شکست دے دی ابوظہبی کےشیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان کی جانب سےاننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نےکیا تاہم فخر پہلے ہی اوور بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے تاہم اس کے بعد امام الحق اوربابراعظم نے 154 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تاہم امام الحق80رنزبناکررن آؤٹ ہوگئےجس کےبعد بابراعظم بھی66رنز بنا کر جلدآؤٹ ہوگئے جبکہ حارث سہیل بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔ کپتان سرفرازاحمد8،آصف علی 7اور محمد نواز 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئےتاہم دوسرےاینڈ پرتجربہ کارشعیب ملک چٹان کی طرح کھڑےرہے۔ پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھےاس ٹارگٹ کوشعیب ملک نے پہلے چھکا اور پھر چوکا لگا حاصل کرلیا ۔ اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مڈل آرڈر بلے باز حشمت اللہ شاہدی کے 97 رنز کی بدولت اپنی اننگز میں 257 رنز بنائے۔ اس سکور میں پاکستانی فیلڈرز کا بڑا ہاتھ رہا کیونکہ پاکستانی فیلڈرز نے افغانستان ٹیم کی بھرپور مدد کرتے ہوئے چار آسان کیچ ڈراپ کئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب سپر فور مرحلے کے دبئی میں کھیلے گئتےدوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ شیکھر دھون نے 40 اور مہندرسنگھ دھونی نے 33 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.